؞   سی بی ایس سی امتحانات میں اعظم گڑھ کے عمار نے صوبائی سطح پر دسواں مقام حاصل کیا
۱۶ جولائی/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

رودر پور /اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کی دسویں جماعت میں 97.8 فیصد نمبر  حاصل کرکے اتراکھنڈ میں  دسواں اور اپنے اسکول میں تیسرا مقام حاصل کرنے والے عمار ولد انوار نے علاقے کا نام روشن کیا۔ اس وجہ سے ان کے گاؤں بسہم اور پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔ لوگ سوشل میڈیا پر اپنے اپنے اعتبار سے عمار کو مبارک باد دے رہے ہیں اور خوشی اظہار کررہے ہیں۔
عمار کے بڑے بھائی فہد انوار نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمار پہلے ہی سے محنتی ہے اور اسے سائنس کے علاوہ ریاضی میں بھی بہت دل چسپی ہے۔ بارہویں جماعت میں وہ سائنس سائٹ سے پڑھنے کے لیے کہہ رہا ہے۔ اس کے بعد گھر والوں کا ارادہ ہے کہ اس سے سول سروس کے امتحان کی تیاری کرائی جائے. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمار نے نوودیا ودیالے ٹسٹ (جے این وی ایس ٹی) چھٹی جماعت میں پاس کیا تھا اس لیے اس کا سارا خرچ بارہویں جماعت تک صوبائی حکومت دیکھے گی۔
بسہم کے رہنے والے معاذ شاہد نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمار کے ہائی اسکول میں 97.8 نمبر لانے اور اپنے علاقے کا نام روشن کرنے کی وجہ سے گاؤں اور علاقے میں خوشی کا ماحول ہے لوگ اپنے اپنے طور پر اسے مبارک باد دے رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ کی عمار ولد انوار احمد اعظم گڑھ کے موضع بسہم کا رہنے والا ہے۔ اس کی ابتدائی تعلیم گاؤں ہی کے حافظ التفات اسکول میں ہوئی۔ عمار کے والد رودر پور اتراکھنڈ میں نوکری کرتے ہیں اور وہی بال بچوں کے ساتھ رہتے ہیں. عمار اس وقت جواہر نوودیا ودیالے رودر پور اتراکھنڈ کا طالب علم ہے۔


6 لائك

12 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

5 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.